
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی کورنگی شعبہ تفتیش جناب محمد قیس خان (PSP) کی سربراہی میں مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
تھانہ کورنگی میں درج 2 مقدمات میں ملوث ملزم محمد ساجد ولد محمد صادق کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے مقدمہ الزام نمبر 714/26 بجرم دفعہ 406/506 میں مفرور ملزم غلام حسین ولد جمن کو گرفتار کیا گیا۔
تھانہ کھوکھراپار میں خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کے مقدمہ الزام نمبر 183/26 بجرم دفعات 354/337-A(i) میں 3 ملزمان مسکان زوجہ محمد وسیم، شاہانہ زوجہ محمد ایاز اور عدنان ولد عرمان علی کو گرفتار کر لیا گیا۔
مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔