حیدرآباد: 21 اگست، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے اپ اسٹریم انٹیک اسٹیشن اور ٹھنڈی سڑک پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور پانی کی فراہمی سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا۔

حیدرآباد: 21 اگست، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے اپ اسٹریم انٹیک اسٹیشن اور ٹھنڈی سڑک پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور پانی کی فراہمی سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع انکو بریفنگ دی گئی کہ موٹر کی مرمت اور بجلی کی فراہمی کی سنکرونائزیشن سے متعلق مسائل درپیش تھے، جنہیں حل کرلیا گیا ہے۔ بجلی کی فراہمی بحال ہونے کے بعد پانی کی سپلائی بھی بحال کردی گئی ہے اور جلد صارفین تک پانی پہنچنا شروع ہوجائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج رات بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ تمام شہریوں کو مناسب اور مسلسل پانی فراہم کیا جاسکے۔

انہوں نے حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (HW&SC) کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی ای او کی سربراہی میں ٹیم دونوں مسائل کے حل کے لیے پہلے ہی سرگرم عمل تھی اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات بروقت کیے گئے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *