


الوداعی چپ تعزیہ 8 ربیع الاول 1448ھ — حیدرآباد پولیس کا جامع سیکیورٹی پلان جاری*
*ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی قیادت میں الوداعی چپ تعزیہ کے موقع پر 1000 سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ دیگر نفری معمول کے امن و امان کے فرائض بھی انجام دے رہی ہے۔
الوداعی چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس قدم گاہ مولا علیؓ سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل پر اختتام پذیر ہوگا۔ حیدرآباد پولیس کی جانب سے جلوس کی گزرگاہوں پر روف ٹاپ سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر خاردار تاریں لگا کر راستے محفوظ بنائے گئے ہیں۔ داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس بھی نصب کیے گئے ہیں۔
جلوس کی مسلسل اور مؤثر نگرانی کے لیے تھانہ کینٹ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جہاں کیمرون کے ذریعے نگرانی کی جائیگی۔
سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام آر آر ایف اور اے ٹی ایف پولیس کی جانب سے پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ اور نگرانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
*