ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے احکامات پر اے ایس پی یو ٹی ڈاکٹر ورزان علی کا مختلف سیکیورٹی پوائنٹس کا دورہ

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے احکامات پر اے ایس پی یو ٹی ڈاکٹر ورزان علی کا مختلف سیکیورٹی پوائنٹس کا دورہ ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے احکامات پر اے ایس پی یو ٹی ڈاکٹر ورزان علی نے ضلع حیدرآباد کے مختلف اہم سیکیورٹی پوائنٹس کا دورہ کیا۔اے ایس پی یو ٹی نے سائٹ، بی سیکشن اور لطیف آباد میں آر آر ایف جبکہ 12 نمبر چنگی، بولیوارڈ مال، امریکن ہسپتال، آٹھ نمبر، آٹو بان تمام پوائنٹ، سپر پان چوک، صحت چوک، ہلال احمر ہسپتال اور فتح چوک پر تعیناتی کا جائزہ لیا۔
دورانِ دورہ آر آر ایف اور اے ٹی ایف نفری کو چیک کیا گیا، نئے منظور شدہ 3 اے ٹی ایف موبائلز کو چیکنگ پوائنٹس پر تعینات کیا گیا جبکہ دیگر سیکیورٹی پوائنٹ کو چیک کرتے ہوئے افسران و جوانوں کو اے ایس پی یو ٹی نے ڈیوٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کرتے ہوئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *