
کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) ضلع کورنگی پولیس کے ڈکیتوں کے خلاف 2 پولیس مقابلے، 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
ایک گھنٹے کے دوران تھانہ زمان ٹاؤن اور تھانہ لانڈھی کی حدود میں پولیس مقابلوں کے دوران 3 ڈکیت ملزمان گرفتار کیے گئے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 عدد 30 بور پسٹلز بمعہ راؤنڈز، چوری شدہ موٹر سائیکل، موبائل فونز اور 2 پرس برآمد ہوئے۔
تینوں زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔