*حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر, منشیات و مین پوری گٹکا سپلائرز اور اشتہاری و روپوش ملزمان کے خلاف کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار*

*حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر, منشیات و مین پوری گٹکا سپلائرز اور اشتہاری و روپوش ملزمان کے خلاف کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار*

*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان ڈھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

*تھانہ ہٹڑی*
ایس ایچ او انسپیکٹر غلام فاروق راہیپوٹو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی

ہٹڑی پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائرز بنام راشد بھنڈ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 2 کلو 20 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 292/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

*تھانہ سٹی*
ایس ایچ او انسپیکٹر طاہر مغل کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں

سٹی پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائی میں پیشرفت کرتے ہوئے مقدمہ کرائم 151/2026 زیر دفعہ 381A تعزیرات پاکستان میں نامزد ملزمان بنام آصف ملک اور ظفر اقبال پٹھان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے مذکورہ بالا مقدمے میں چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر HCF-7002 میکر یونیک ماڈل 2018 برآمد کرلی جبکہ ایس ایچ او سٹی انسپکٹر طاہر مغل نے ایک عدد چوری شدہ موٹر برآمد کرکے اسکے اصل مالک کے حوالے کردی

موٹر سائیکل مالک کی جانب سے اسکی قیمتی موٹر سائیکل برآمدگی پر ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ اور ایس ایچ او سٹی کا شکریہ ادا کیا گیا

مزید ایک اور کارروائی دوران مقدمہ کرائم نمبر 41/2023 میں روپوش ملزم بنام انیس میمن کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے خلاف ضابطے کی قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے

*تھانہ پنیاری*
ایس ایچ او انسپیکٹر محمد ایوب اوڈھو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی

پنیاری پولیس کا دوران پیٹرولنگ نزد پانی کا تالاب گوٹھ اڈھو خان جتوئی کے قریب جرائم پیشہ عناصر سے مقابلہ پیش آیا پولیس کی کارروائی کے دوران ایک ملزم بنام نیک محمد عرف نیکو سومرو کو پسٹل سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے دیگر 5 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے
پنیاری پولیس نے گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 204/2026 زیر دفعہ 324,353,34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ملزم نیک محمد عرف نیکو کے قبضے سے پسٹل برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 205/2026 زیر دفعہ 25A سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

*تھانہ مارکیٹ*
ایس ایچ او نیک محمد کھوسو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی

مارکیٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے  گٹکا فروشوں بنام ساحل کھوکھر اور شہزاد قاضی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 2 عدد پیکٹ میں 200 عدد ساشے برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 290/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

*چیک پوسٹ نسیم نگر*
انچارج چیک پوسٹ نسیم نگر انسپکٹر حق نواز بلوچ کی اپنے اسٹاف ہمراہ کارروائی

نسیم نگر پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ حسین آباد کے مقدمہ کرائم نمبر 227/2024 زیر دفعہ 302,147/148,149 تعزیراتِ پاکستان میں اشتہاری ملزم بنام ندیم عرف احسان ببلو کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزم کے خلاف مزید ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے

مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *