ڈکیتی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ڈکیت جمشید کوارٹرز پولیس کے ہاتھوں گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) پولیس نے ایم اے جناح روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے محمد عماد ولد عمران الحق کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی گرفتاری تکنیکی بنیادوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی۔
ملزم پولیس مقابلوں، موٹر سائیکل لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی 9mm پستول، ایمونیشن، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
ملزم کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے 11 مقدمات درج ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *