
کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ سمن آباد کی حدود میں بمقام عقب حسنی ٹیکنیکل، ندی کنارے بلاک 18 میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، 01 ملزم زخمی حالت میں گرفتار۔
پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں ملزم ارشد ولد اسلم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول 30 بور بمعہ 03 زندہ راؤنڈ، نقد رقم 20,500 روپے اور ایک زیرِ استعمال موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
فرار ہونے والے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔