تھانہ مومن آباد پولیس کی کارروائی، قتل میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزم علی ناصر ولد نور محمد نے گزشتہ روز ملک چوک پر چھری کے وار سے 27 سالہ عدنان کو زخمی کیا، جو بعد ازاں جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے آلۂ قتل (چھری/خنجر) برآمد کرلیا گیا۔
ملزم نے دورانِ تفتیش نشے کی حالت میں وار کرنے کا انکشاف کیا۔ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *