
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) بوٹ بیسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر بلاک 2، کلفٹن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت سلیم ولد تاج محمد کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے بغیر نمبر اور لائسنس کے 30 بور پستول، لوڈ میگزین اور 3 راؤنڈز برآمد ہوئے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 684/2026 بجرم دفعہ 23(i)A آرمز ایکٹ، تھانہ بوٹ بیسن میں درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔