گبول ٹاؤن پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ گبول ٹاؤن پولیس نے کائنات جنرل اسٹور، سیکٹر 15-B بفر زون کے قریب مشتبہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس پر جوابی فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ دوسرا موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت خان محمد عرف خانہ کئیی ولد محمد حسین کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول اور ٹچ موبائل فون برآمد ہوا۔ برآمد شدہ شناختی کارڈ سوائس ڈیوائس سے چیک کرنے پر جعلی نکلا۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ اس کا کریمنل ریکارڈ چیک کرنے اور قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *