گل بہار پولیس کا اسٹریٹ کرمنل سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ گل بہار پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ ثنا ٹاور کے بالمقابل، پرانے جی پی او آفس کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
زخمی ملزم کی شناخت سلیمان ولد نور عالم، عمر تقریباً 25 سے 30 سال، کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول اور 2 زندہ راؤنڈز برآمد ہوئے، جبکہ اس کے زیرِ استعمال بغیر نمبر پلیٹ 70 موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *