الیکٹرانک مارکیٹ روڈ پر امن و امان، تجاوزات اور ٹریفک کے مسائل حل کے بنا کاروبار ممکن نہیں ہے،حیدرآباد چیمبر ان مسائل پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا۔ صدچیمبرر ندیم احمد صدیقی

الیکٹرانک مارکیٹ روڈ پر امن و امان، تجاوزات اور ٹریفک کے مسائل حل کے بنا کاروبار ممکن نہیں ہے،
حیدرآباد چیمبر ان مسائل پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا۔ صدچیمبرر ندیم احمد صدیقی
حیدرآباد ( ) حیدرآباد الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد نے سرپرستِ اعلیٰ سید ندیم حسین کی سربراہی میں حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور چیمبر کے نومنتخب صدر ندیم احمد صدیقی، سینئر نائب صدر محمد فہد میاں، نائب صدر عرفان عاربیانی اور ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کو مبارکباد پیش کی۔ وفد میں چیئرمین منہاج الدین، صدر سہیل احمد قریشی، سینئر نائب صدر جاوید ملک، فنانس سیکریٹری عبداللطیف شیخ اور ایگزیکٹو ممبران عابد میمن، عارف شیخ، فرحان میمن سمیت دیگر عہدیداران شامل تھے۔ملاقات کے دوران وفد نے الیکٹرانک مارکیٹ روڈ پر امن و امان کی صورتحال، تجاوزات اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹوں جیسے مسائل کی نشاندہی کی اور ان کے حل کے لیے چیمبر سے تعاون طلب کیا۔ وفد نے حیدرآباد ماڈل سٹی تھانے کی تکمیل اور اسے جلد از جلد فعال بنانے کے معاملے کو بھی اعلیٰ حکام کے سامنے اٹھانے کی درخواست کی، تاکہ تاجروں اور شہریوں کو بہتر سکیورٹی میسر آسکے اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو۔اس موقع پر صدر چیمبر ندیم احمد صدیقی نے وفد کو یقین دلایا کہ چیمبر تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک مارکیٹ روڈ کے مسائل متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائے جائیں گے اور ان کے حل کے لیے جامع لائح عمل ترتیب دینے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مارکیٹوں میں امن و امان کی بہتری، تجاوزات کا خاتمہ اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور شہریوں کی سہولت کے لیے ضروری ہے۔صدر چیمبر نے مزید کہا کہ حیدرآباد ماڈل سٹی تھانے کی تکمیل اور فعالیت کے لیے بھی متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا، تاکہ تاجروں کے تحفظ اور شہر میں امن و امان کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات ممکن بنائے جا سکیں۔اس کے علاوہ، حیدرآباد دال مل اسیوسی ایشن سائٹ حیدرآباد کے وفد نے صدر حاجی صلاح الدین قریشی کی سربراہی میں چیمبر سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد دی۔ اس وفد میں جنرل سیکڑیٹری بھون داس، جوائنٹ سیکریٹری، رمیش کمار، خزانچی بھوجو مل بھی شامل تھے اس موقع پر حیدرآ باد کی تمام ان
انڈسٹریز کو درپیش مسائل پر مشترکہ حکمتِ عملی بنانے اور ان کے حل کے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *