
حیدرآبادتھانہ جی او آر کی حدود میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم، دو کم عمر بچے جاں بحق، ایک شدید زخمی، ایس ایس پی حیدرآباد کا نوٹس، مرکزی ملزم گرفتار*
تھانہ جی او آر کی حدود میں ٹھنڈی سڑک پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کی زد میں آکر موٹر سائیکل پر سوار دو کم عمر بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت ریان حسین چانڈیو اور فہیم چانڈیو کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی بچے کی شناخت آذان چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے۔ بچوں کی عمریں تقریباً 9 سے 14 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور بنام جہانزیب کاندڑو کو حراست میں لے لیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او کینٹ پارس بکرانی اور اے ایس پی یو ٹی ڈاکٹر ورزان علی اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے زخمی بچے کی عیادت اور طبی صورتحال کا جائزہ لیا، جبکہ واقعے سے متعلق قانونی کارروائی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔پولیس نے حادثے میں ملوث ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ ضابطے کی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔