تھانہ کورنگی کے انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد۔

مین ٹی سی ایس روڈ، نزد میراج مسجد، پولیس نے موٹرسائیکل سوار دو مشتبہ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم ارسلان علی ولد بشارت حسین زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جس کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ساتھی کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *