*سیہون شریف: حضرت لال شہباز قلندرؒ کے 774ویں عرس کے دوسرے روز محکمہ ثقافت کی جانب سے محفلِ موسیقی و مشاعرہ*
شریف 8 فروری 2026
( )
سندھ کے عظیم صوفی شاعر، درویش اور عالم حضرت لال شہباز قلندرؒ کے 774ویں سالانہ عرس مبارک کے دوسرے روز کے موقع پر محکمہ ثقافت کی جانب سے پبلک لائبریری سیہون کے پارک میں محفلِ موسیقی اور مشاعرے کا اہتمام کیا گیا، جس میں سندھ کے نامور فنکاروں اور شاعروں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا، تقریب میں ایڈیشنل سیکریٹری ثقافت عبدالغنی مہر، ڈائریکٹر ثقافت سلیم احمد سولنگی، فنکاروں، شاعروں اور ادب سے وابستہ شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مشاعرے کی صدارت معروف شاعر حمید آس ببر نے کی، جس میں خلیل عارف، ابل اداس ببر، گلزار سیال، میر صابن میر، معصوم بخاری، تابش بخاری اور کمپیئر سجاد یوسف سومرو سمیت دیگر شعرا نے اپنا کلام پیش کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے، اس سے قبل لوک موسیقی کی محفل میں ہمراز بھٹی، حامد رضا، علی رضا، شہمیر سرگانی، انور زرداری، لال بخش اور منصور چنا سمیت دیگر فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے سامعین کو جھومنے پر مجبور کر دیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ثقافت سلیم احمد سولنگی نے اپنے خطاب میں شاعروں اور لوک فنکاروں کے فن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فنکار سندھ کے ثقافتی ورثے کے امین ہیں اور سندھ کے صوفی اولیاء اور بزرگوں کا پیغام عام کرنے میں ان کا اہم کردار رہا ہے، تقریب کے دوران عرس مبارک کے دوسرے روز بھی پبلک لائبریری کے احاطے میں کتب کے اسٹالز اور دستکاری کی نمائش جاری رہی، جسے دیکھنے کے لیے زائرین کی بڑی تعداد موجود رہی،
