اے وی ایل سی لیاری ڈویژن کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں موٹر سائیکل لفٹر زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی اے وی ایل سی خالد مصطفیٰ کورائی کی ہدایت پر اے وی ایل سی لیاری ڈویژن کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں موٹر سائیکل لفٹر زخمی حالت میں گرفتار، اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
ایس ایس پی اے وی ایل سی خالد مصطفیٰ کورائی کی ہدایت پر اے وی ایل سی لیاری ڈویژن کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ بغدادی کی حدود میں کارروائی کی، جس کے دوران ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ملزم اعزاز حسین ولد طاہر حسین کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جو اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران راستے میں دم توڑ گیا۔ ملزم اس سے قبل بھی چار مرتبہ گرفتار ہو چکا تھا۔
برآمدگی:
ایک عدد موٹر سائیکل (تھانہ بغدادی کی حدود سے چوری شدہ)
ایک عدد 30 بور پستول
ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ:
ملزم 3/W/Thief کیٹیگری کا عادی موٹر سائیکل لفٹر تھا، جو اس سے قبل 07/10/2020، 15/11/2021، 11/05/2022 اور 14/02/2025 کو گرفتار ہو چکا تھا۔
ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات:
FIR No. 594/2020 U/S 381-A، تھانہ بوٹ بیسن
FIR No. 269/2021 U/S 381-A، تھانہ نیپیئر
FIR No. 197/2022 U/S 381-A، تھانہ کلفٹن
FIR No. 616/2024 U/S 381-A، تھانہ پریڈی
FIR No. 38/2025 U/S 381-A، تھانہ نیو کراچی
FIR No. 46/2025 U/S 381-A، تھانہ نارتھ ناظم آباد
FIR No. 84/2025 U/S 381-A، تھانہ پریڈی
FIR No. 106/2025 U/S 381-A، تھانہ بوٹ بیسن
FIR No. 112/2025 U/S 381-A، تھانہ بوٹ بیسن
مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *