ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری، ایس ایس پی جامشورو محمد ظفر صدیق چھانگا اور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کے ہمراہ جیم خانہ سیہون میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی.
ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت لال شهباز قلندر رح کے 774ویں عرس مبارک کا آج دوسرا روز کامیابی سے جاری ہے ملک بہر سے آنیوالے زائرین کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں انہوں نے کہا انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے بھی موثر انتظامات کیے گئے ہیں اور میونسپل کمیٹی کا کرادار بھی مثالی رہا ہے انہوں نے بتایا کہ 28 طبی کئمپس کا قیام عمل لایا گیا ہے جس کیلئے محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کے اہلکار کام کر رہے ہیں، میونسپل کمیٹی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کی مدد سے صفائی ستھرائی کا نظام بہتر بنایا گیا ہے ڈپٹی کمشنر جامشورو نے بتایا کہ روڈ سیفٹی کے تحت موٹر وے پولیس اور ٹریفک پولیس نے ابھی تک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے امید ہے کہ آئندہ پروگرام بھی خیر خوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچے گا انہوں نے بتایا کہ کل وزیر اعلیٰ سندہ سید مراد علی شاہ عرس مبارک کی تقریبات کا اختتام کریں گے اس موقع ایس ایس پی محمد ظفر صدیق چھانگا نے سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عرس مبارک دوران لوگوں کے جان ومال سمیت ٹریفک نظام کی بھی نگرانی جاری ہے مزار کے باہر اور اندر نگرانی کا موثر نظام نافذ کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت سندہ نے عرس مبارک کیلئے مثالی تعاون کیا ہے جس کی وجہ سے آج تک عرس خیریت سے منعقد ہوا ہے اور امید کرتے ہیں کا آئندہ روز بھی خوش اسلوبی سے گذرے گا انہوں بتایا کئی بچھڑے ہوئے بچوں کو ان کی ماؤں سے ملایا ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی تھریٹس نہیں تھے تاہم اسلام آباد واقعے کے بعد سیکیورٹی کے نظام کو سخت ترین کیا گیا اور کمانڈ اینڏ کنٹرول کے ذریعے موثر نگرانی کی جارہی ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور نیوی سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے اس عمل میں مصروف عمل ہیں
ایک سوال پر ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری نے کہا کہ جہاز چوک سے بودلہ بہار تک نئی سڑک تعمیر کرنے کا منصوبہ جلد ہی شروع ہو جائے گا
اس موقع پر میونسپل کمیٹی سیہون کے چیئرمین سید شہزاد حیدر شاھ نے کہا کہ صفائی ستھرائی کا عمل میں 5 سو سے زائد اہلکار مصروف عمل ہیں تاہم زیادہ رش ہونے کی وجہ سے تھوڑی بہت دشواری کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا عرس کے بعد بھی صفائی مہم کا سلسلہ جاری رہے گا اس موقع اسسٹنٹ کمشنر وقاص ملوک، ڈاکٹر معین الدین اور ڈی ایچ او پیر منطور احمد سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے.
