ایس ایس پی حیدرآباد نے اپنے آفس میں تھانہ بلدیہ کی حدود میں گھر سے چوری ہونے والے 19 لاکھ سے زائد رقم فریادی کے حوالے کی۔
ایس ایس پی حیدرآباد
عدیل حسین چانڈیو کی خصوصی ہدایات پر تھانہ بلدیہ پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے بلدیہ تھانہ کی حدود ناتھا خان چوک حر کیمپ سے مورخہ 6 فروری 2026 کو فریادی مسمات شبیراں زوجہ حاجی کھوسو کے گھر سے ہونے والی چوری شدہ خطیر رقم برآمد کر لی۔
ایس ایچ او بلدیہ گلزار تنیو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ حکمتِ عملی اپناتے ہوئے 19 لاکھ 74 ہزار (19,74,000) روپے کامیابی سے برآمد کیے۔جو آج ایس ایس پی افس میں کمپلیننٹ مسمات شبیراں کھوسو کے حوالے کیے گئے جس پر انہوں نے ایس ایس پی حیدرآباد اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا
