*آج این آئی نیوز ایجنسی (جنرل رپورٹر محسن علی)رواں سال صدقہ فطر اور فدیہ صوم کم از کم رقم 300 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے 2026 کا نصاب جاری کردیا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کے مطابق رواں سال کم از کم صدقہ فطر اور فدیہ صوم 300 روپے فی کس ہے۔ جَو کے حساب سے 1100 اور کھجور کے حساب سے 1600 روپے ادا کرنا ہوگا، کشمش کے حساب 3800 روپے اور منقیٰ کے تحت 5400 روپے ادا کیا جائے، سرکاری آٹے کے حساب سے کم از کم 200 روپے صدقہ فطر ادا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 9 ہزار، جو کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 33 ہزار، کھجور کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 48 ہزار روپے، کشمش کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 1 لاکھ 14 ہزار اور منقیٰ کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 1 لاکھ 62 ہزار روپے ہے، جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ 60 روزے یا 60 مساکین کو کھانا کھلانا ہے۔ ڈاکٹر راغب نعیمی نے واضح کیا کہ صاحب استطاعت افراد کو مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کرنا چاہئے۔
