
ایپکا تعلیمی بورڈ یونٹ (حیدرآباد)
حالیہ انتخابات کے نتیجے میں وجود میں آنے والی پچیس رکنی ایپکا یونٹ کمیٹی نے ایک سادہ و پروقار تقریب میں اپنے عہدوں پر حلف لیا ۔
تقریب حلف برداری ایپکا یونٹ آفس تعلیمی بورڈ حیدرآباد میں منعقد کی گئی تقریب میں جناب اشرف خان بوزئی (جنرل سیکرٹری سندھ) نے منتخب یونین کے صدر اعجاز علی کاکا جنرل سکریٹری شاہد علی میرانی جنرل سکریٹری سید اختر علی رضوی و دیگر اراکین سے حلف لیا۔ تقریب میں ادارے کے سابق عہداران، افسران و ملازمین نے شرکت کی ساتھ ہی جناب نعمان راجپوت صاحب صدر اور زبیر صاحب (ایپکا یونٹ تعلیمی بورڈ میرپور خاص) نے بھی شرکت کی۔ دیگر مہمان گرامی نے تقریب کو سراہایا اور اظہار خیال کرتے ہوے باہمی رابطوں کو ذیادہ مظبوط و مرطوب بناے پر زور دیا۔ صدر اعجاز علی کاکا اور جنرل سکریٹری شاہد علی میرانی اور ہر دل عزیز سید اختر علی اور دیگر اراکین نے مل کر ملازمین اور ادارے کی فلاح میں کام کرنے کا عزم کیا۔
محمد دانش الدین ضدیقی صدیقی
پریس سیکرٹری
ایپکا تعلیمی بورڈ یونٹ
حیدرآباد
