سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
سکرنڈ کی تاریخ کی بڑی ڈکیتی کی رقم 24 لاکھ واپس کرا دی گئی اور واقع میں ملوث افراد گرفتار ۔ ایس ایس پی تنویر تنیو
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی شھید بینظیر آباد تنویر تنیو نے ڈی ایس پی سکرنڈ بشیر کوھاڑو اور ایس ایچ او سکرنڈ اصغر اعوان کے ساتھ سکرنڈ پولیس اسٹیشن پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سکرنڈ شھر میں 8 جولائی کو ٹپال ٹی ایجنسی کے مالک قاضی شفیع محمد میمن کے ملازم سے رقم بینک میں جمع کرانے جاتے ہوئے 24 لاکھ اکتیس ہزار پچاس روپے کی ڈکیتی کی گئی تھی جس کی رپورٹ داخل ہونے پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث افراد اور انکے سہولتکار سمیت سات افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور چھینی گئی رقم 2431050 روپے قاضی شفیع کو واپس کرا دی گئی ہے اس موقع پر ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او سکرنڈ اصغر اعوان اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے بہترین کاروائی کی ۔ میمن جماعت کے سربراہ قاضی جاوید میمن نے میمن برادری کی جانب سے ایس ایس پی تنویر تنیو اور ایس ایچ او اصغر اعوان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اجرکیں ٹوپی اور ہار پہنائے۔ اس موقع پر ایس ایس پی تنویر تنیو کا مزید کہنا تھا کہ سکرنڈ سے چوری شدہ اصغر خانزادہ کی رقم و دیگر سامان اور موٹر سائیکلیں بھی جلد واپس کرا دی جائیں گی۔ ۔ پریا کماری کی بازیابی کے حوالہ سے کئے گئے سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ اس میں کافی مثبت پیش رفت ہوئی ہے جلد خوشخبری سنائی جائے گی۔