رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع ویسٹ پولیس نے نادرن بائی پاس پر متحرک ڈکیت گینگ کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
پولیس کی کامیاب کاروائی کے دوران 01 انتہائی مطلوب ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
گرفتار ملزم سعد ڈکیتی روبری سمیت اقدام قتل کے ذیل مقدمات میں مفرور و مطلوب تھا۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
1. مقدمہ الزام نمبر 201/2023 بجرم دفعہ 392/397/353/34 ت پ تھانہ منگھوپیر۔
2. مقدمہ الزام نمبر 154/2023 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ منگھوپیر۔
3. مقدمہ الزام نمبر 611/2024 بجرم دفعہ 324/34 ت پ تھانہ منگھوپیر۔
ڈی ایس پی صاحب سرجانی کی زیرنگرانی چوکی انچارج بھینس کالونی نے کاروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 03 موبائل فونز اور وولٹ/نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
ملزمان نے انکشاف کیا کہ چھینی گئی موٹرسائیکلز کو بلوچستان کے علاقے ساکران لیجاکر فروخت کرتے تھے۔
ملزمان نے مزید پیٹرول پمپس اور ہائی وے پر روبری سمیت ناردرن بائی پاس پر ڈمپر اور ٹرکوں کو لوٹنے کا بھی اعتراف کیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مزید سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں سعد ولد محمد رمضان اور نصیر احمد ولد بشیر احمد شامل ہیں۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ