گھوٹکی(رپورٹ اقبال انجم ملک)
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین آپریشن سب ڈویژن سیپکو گھوٹکی 2 کے انتخابات، جئے لطیف پینل کے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیباب، تفصیلات کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین آپریشن سب ڈویژن سیپکو گھوٹکی 2 کے انتخابات ہوئے جس میں ربنواز کلوڑ کے جئے لطیف پینل اور سید امجد حسین شاہ کے مزدور دوست پینل کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ جس میں زاہد حمید قریشی نے چیئرمین شپ کے لیے 42 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل عبدالرؤف کولاچی نے 20 ووٹ حاصل کیے۔ وائس چیئرمین کے لیے ربنواز کلوڑ نے 41 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل علی گوہر ملک کو 22 ووٹ ملے۔ سیکرٹری کے لیے نذیر احمد لکھن 41 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل علی گوہر ملک نے 21 ووٹ حاصل کیے۔ جوائنٹ سیکریٹری کے لیے عاشق علی منگی نے 36 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل سید امجد علی شاہ کو 26 ووٹ ملے۔ اس طرح جئے لطیف پینل کے تمام امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر جئے لطیف پینل کے کامیاب عہدیداران چیئرمین زاہد حمید قریشی، وائس چیئرمین ربنواز کلوڑ اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ مزدوروں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام مزدوروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمارے پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا۔ اس موقع پر زونل چیئرمین گھوٹکی زون عبدالرؤف دایو، ماجد علی ہکڑو، ریاض احمد عباسی، لالہ عثمان پٹھان، جاوید حمید قریشی، طاہر حمید قریشی، طارق حیمد قریشی سمیت تمام مزدوروں نے جئے لطیف پینل کے کامیاب امیدواروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں مبارکباد دی۔