*جامشورو: ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کا کوٹری میں ڈی سی چوک کے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ*
جامشورو: ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری نے کوٹری میں ڈی سی آفس کے قریب قائم ڈی سی چوک پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا
دورے کے دوران انہوں نے متعلقہ افسران سے کام کی رفتار اور معیار کے حوالے سے جامع بریفنگ بھی حاصل کی،
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈی سی چوک کو جدید اور خوبصورت بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو اور شہریوں کو بہتر ماحول میسر آ سکے انہوں نے مزید کہا کہ چوک پر جدید سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے جن کا کنٹرول پولیس کے حوالے کیا جائے گا، تاکہ علاقے میں سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے،
ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے واضح کیا کہ ضلع کے دیگر اہم مقامات پر بھی اسی نوعیت کے جدید اور خوبصورت چوک تعمیر کیے جائیں گے، جس سے نہ صرف شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ عوام کو بہتر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی،
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کوٹری حسنین رضا میمن، مختیارکار کوٹری ماجد علی خاصخیلی، اسٹاف آفیسر عرفان علی چنا سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے،
