
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود، صباء سینیما چورنگی (سیکٹر 6B) کے قریب پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 1 فرار۔
دورانِ پیٹرولنگ پولیس نے تین مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ ایک ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 9mm پستول، 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین، 2 موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
ملزمان کی شناخت نادر علی ولد محبوب علی اور محمد ابراہیم ولد منور علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ برآمد موٹر سائیکل اور ملزمان کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔
زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
