لاہور(میاں میراحمد مستانہ سہروردی سے)
نواب صادق محمد خان عباسی کی پاکستان کے لئے خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا نواب صاحب نے اس وقت پاکستان کی کرنسی کی گارنٹی دی جب کوئی ملک پاکستان کی کرنسی کی گارنٹی دینے کے لیے تیار نہیں تھا نوزائیدہ پاکستان میں کئی ماہ تک سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نواب صاحب نے ادا کیں ایرانی صدر کے پہلے دورہ پاکستان کے وقت نواب صاحب نے شاہی برتنوں کی ایک ٹرین کراچی روانہ کی جس میں بیشتر برتن سونے اور چاندی کے تھے جسے آپ نے واپس بھی نہیں لیا
ان خیالات کا اظہار سابق رکن اسمبلی عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایران سے واپسی پر لاہور ائیر پورٹ پر نواب صادق محمد کی برسی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا
عوامی لیڈر نے کہا بھاول پور ایک فلاحی ریاست تھی لوگ خوشحال زندگی گزار رہے تھے نواب صاحب نے اس زمانے کی قیمتی ترین گاڑیاں قائد اعظم محمد علی جناح کو تحفے میں دیں سندھ کا گورنر ہاوس نواب صاحب کا محل تھا جسے انہوں نے پاکستان کو تحفے میں دیا 5 اکتوبر 1947 کو برصغیر کی امیر ترین ریاست کا الحاق پاکستان کے ساتھ کر دیا گیا اسلامیہ کالج پشاور اور لاہور نواب صاحب کی بے مثال تعلیمی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا نواب صاحب کی خدمات کی بدولت قائد اعظم محمد علی جناح نے ان کو محسن پاکستان کا خطاب دیا آپ ستمبر 1904 کو پیدا ہوئے اور 24 مئی 1967 کو وفات پائی ہندوستان کی جانب سے طرح طرح کے لالچ نظر انداز کر کے ریاست بھاول پور کا پاکستان سے الحاق آپ کا عظیم کارنامہ ہے آپ کی برسی ہر سال 24 مئی کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے افسوس نواب صاحب کی خدمات کو روشناس نہیں کروایا جا رہا رب العزت نواب صادق محمد عباسی کے درجات بلند فرما کر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے