
ایس پی ہیڈکوارٹر حیدرآباد محمد بخش خاصخیلی آج اپنی طویل اور باوقار ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔
اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد *شاہزیب چاچڑ* کی جانب سے ایس ایس پی آفس حیدرآباد میں ان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈی ایس پی لیگل الیاس قریشی،آفس سپرٹنڈنٹ منیر کلہوڑو سمیت ایس ایس پی آفس کے تمام برانچ انچارجز، افسران اور دیگر پولیس اہلکاروں نے شرکت کی اور محمد بخش خاصخیلی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ریٹائرڈ ایس پی محمد بخش خاصخیلی نے اپنی 39 سالہ پیشہ ورانہ زندگی میں نہایت دیانتداری، محنت اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض انجام دیے۔ انہوں نے 1987 میں بطور اے ایس آئی سندھ پولیس میں شمولیت اختیار کی اور اپنی ملازمت کے دوران صوبہ بھر میں اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے محمد بخش خاصخیلی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور محکمے کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
تقریب کے اختتام پر ریٹائر ہونے والے افسر کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
