
کراچی: رپورٹ:( محمد حسین سومرو) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے صدر اتحاد کاٹیج انڈسٹریز ایسوسی ایشن، حاجی صالحین تنولی کی قیادت میں 15 رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر چیئرمین مظہر فرید ہاشمی، نائب صدر محمد عارف، حامد آفریدی، سجاد حسین اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
ملاقات میں صنعتی زون کو درپیش سیکیورٹی مسائل، مجموعی امن و امان اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔
اختتام پر وفد نے گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
