رپورٹ کر رہے ہیں ای این ائی نیوز کے نمائندے راشد خان
شرافی گوٹھ سے نکالے جانے والی ریلی کے شرکاء نے سنگر چورنگی تک پیادل گشت کیا
منشیات کے خلاف نکالے جانے والی ریلی میں شرافی گوٹھ کے نوجوانوں ، بچوں بوڑھوں سمیت خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی
ریلی کی قیادت ایڈوکیٹ امیر یعقوب بلوچ ، ایڈوکیٹ محمد حنیف بلوچ ، کامریڈ شاکر حسین بلوچ ، عبدالعزیز بلوچ ، زبیر مولا بخش بلوچ اور دیگر نے کی
ریلی کے شرکاء نے شرافی گوٹھ سمیت ملیر کے دیگر علاقوں میں سرعام چلنے والی منشیات کے خلاف سخت نعرے بازی کی
شرافی گوٹھ سمیت ملیر کے دیگر علاقوں میں منشیات عام اشیاء کی طرح فروخت ہورہی ہے ، مظاہرین
منشیات با آسانی ملنے کی وجہ سے نوجوان نسل تیزی سے منشیات کی طرف بڑھ رہی ہے ،مظاہرین
مقامی پولیس منشیات فروشوں کو سہولت فراہم کرتی ہے جسکی وجہ سے منشیات فروش بے خوف ہوکر منشیات فروشی کرتے ہے ، مظاہرین