
*معرکۂ حق: قومی یکجہتی، حب الوطنی اور خودمختاری کے عزم کی تجدید, پولیس ہیڈکوارٹر میں شاندار پروگرام منعقد*
ایس ایس پی حیدرآباد، شاہزیب چاچڑ کی ہدایت پر ڈی ایس پی کینٹ پارس بکھرانی کی نگرانی میں پولیس ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں “معرکۂ حق” کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع حیدرآباد کے پولیس افسران وجوانوں اور تعلیمی ادارے کے بچوں نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں ایس پی ہیڈکوارٹر زین بلوچ، ڈی ایس پی کینٹ پارس بکھرانی، ضلع حیدرآباد کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران و اہلکار شریک ہوئے۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ تقریب میں حیات اسکول کے بچوں نے معرکۂ حق اور قومی یکجہتی کے موضوع پر خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ “معرکۂ حق” قومی اتحاد، حب الوطنی اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی قوم اپنی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قسم کے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ملکی سلامتی، امن و استحکام، اور قومی ترقی کے لیے اپنی مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
