*لطیف آباد امانی شاہ کالونی دو فریقین کے مابین تنازعہ/مقدمات میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر حملہ وپھتراؤ کرنے اور گرفتار ملزمان کو چھڑانا۔ اے سیکشن پولیس نے بہترین حکمت عملی تحت 18 ملزمان بشمول خواتین کو گرفتار کرلیا۔دہشتگردی کا مقدمہ داخل*
امانی شاہ کالونی میں دو پارٹیز کے درمیان رشتہ کے تنازعہ پر پچھلے دنوں ہونے والے جھگڑے اور فائرنگ میں کئی افراد کے زخمی ہونے کے جدا جدا مقدمات دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف داخل کیے گئے
پہلا مقدمہ 234/2026 زیر دفعہ 324,114,34 PPC مورخہ 6 مئی کو مدعی محمد فرمان کھڑکانی نے اپنے بھائی احسان عرف شانو کو فجر کی وقت فائرنگ سے زخمی کرنے پرملزمان سونل شاہ،یوسف،علی شاہ کے خلاف داخل کرایا گیا۔
دوسرا مقدمہ237/2026 زیر دفعہ 324,147,148,149 PPC کا 8 مئی کو مدعی سید ظفر علی شاہ نے ملزمان عرفان،فرمان،مرادعلی،عثمان،اویس،ارشاد اور مسعود والوں کے خلاف اپنے بھائی اسد شاہ اور شعیب شاہ کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے خلاف داخل کرایا۔
گزشتہ شب اے سیکشن پولیس مقدمہ 237/2026 میں نامزد ملزمان کی موجودگی کی انفارمیشن پر گرفتاری کے لیے امانی شاہ کالونی پہنچی اور نامزد ملزمان کو جیسے ہی پولیس نے گرفتار کیا تو ملزمان کی جانب سے بڑی تعداد میں مرد وخواتین ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی اور ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کرکے ملزمان چڑالے گئے جس پر فوری طور اضافی نفری طلب کرتے ہوئے
ملزماں کے حملے میں پولیس اہلکار بہادر،نعمان اور فہیم زخمی ہوئے
اے سیکشن پولیس نے بہترین حکمت عملی کے تحت 12 مرد اور 6 خواتین ملزمان لیڈیز اسٹاف کی مدد سے گرفتار کرلیے
*گرفتار ملزمان کے نام*
محمد عبداللہ،رجب،عزیز،زاہد،اظہر،احسن،محمد سعید،سرفراز،سیف الرحمان ،شہباز،بلال ،سید فیصل شاہ
خواتین ملزمان:ثمینہ،شازیہ،شازیہ زوجہ واحد،عروج،عائشہ اور فوزیہ شامل ہیں
گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس پر حملہ کرنے،ملزمان چڑوانے، اور علاقہ میں دہشت گردی پہیلانے پر انکے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ237/2026 داخل کرلیا ہے
