
ریڈیو پاکستان حیدرآباد کی جانب سے آپریشن “بنیان المرصوص” اور “معرکۂ حق” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی ملی نغمہ “پرچم جی بلندی” تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد قومی یکجہتی، حب الوطنی اور افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔*
یہ خصوصی نغمہ محمد حسین، اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان حیدرآباد کی نگرانی میں تیار کیا گیا۔ نغمے کے شاعر وکیو پیرزادہ ہیں جبکہ معروف گلوکار سچل منگی نے اپنی خوبصورت آواز میں اسے پیش کیا ہے۔ نغمے کی موسیقی نیاز حسین ظفر نے ترتیب دی ہے جبکہ ایڈیٹنگ کے فرائض ارشد احمد خان نے انجام دیے ہیں۔ اس پروجیکٹ کے پروڈیوسر عابد سولنگی ہیں۔
یہ خصوصی پیشکش ریڈیو پاکستان حیدرآباد کی جانب سے نشر کی جا رہی ہے، جبکہ اس قومی کاوش میں خصوصی تعاون پر آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔
نغمہ “پرچم جی بلندی” قومی عزم، اتحاد اور پاکستان سے محبت کے جذبات کی بھرپور عکاسی کرتا ہے اور “اپریشن بنیان مرصوص” و “معرکۂ حق” کی تاریخی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
