پولیس نے ڈیزل اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) منگھوپیر (ہمدرد چوکی) پولیس نے ڈیزل اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزم اپنے مزدا ٹرک میں مختلف ڈرموں کے ذریعے ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ناکہ بندی پوائنٹ پر چیکنگ کے دوران پولیس نے ملزم اختر ولد غلام احمد کو گرفتار کیا۔ ٹرک سے 1000 لیٹر ڈیزل اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزم، مزدا ٹرک اور برآمد شدہ ڈیزل کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *