
کراچی : ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کا رات گئے شاہراہِ بھٹو کا دورہ کیا اور اہم افسران سے تبادلہ خیال کیا۔
وزیر داخلہ سندھ نے نئی افتتاح شدہ شاہراہِ بھٹو پر سیکیورٹی، ٹریفک اور ایمرجنسی انتظامات کا جائزہ لیا
ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی ہائی ویز، ڈی آئی جی ایسٹ، ڈی جی ریسکیو 1122، ایس ایس پیز ملیر و کورنگی اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے
شاہراہِ بھٹو پر 24 گھنٹے مؤثر پولیس پیٹرولنگ اور سخت مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے،
شاہراہ پر ون وے کی خلاف ورزی، اوور اسپیڈنگ اور غیر قانونی موٹرسائیکل انٹری کسی صورت برداشت نہیں ہوگی،
تمام انٹرچینجز، ٹول پلازہ اور حساس مقامات پر سیکیورٹی مزید مؤثر بنائی جائے،
عوام کو محفوظ، منظم اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے، وزیر داخلہ سندھ۔ ضیاالحسن لنجار