سرگودھا(رپورٹ ڈویژنل بیورو چیف)سرگودھاصوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی کارکردگی بارے اجلاس کمشنر دفتر کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن مزمل محمود ، مشیر و ممبر وزیر اعلیٰ ایڈوائزری کمیٹی شکیل بھٹی ، چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن ملک شعیب اعوان ،کمشنر جہانزیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کے علاو ¿ہ پارلیمنٹرین و انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر کالجز سرفراز گجر اور سی او ایجوکیشن سردار اختر عباس بلوچ نے اپنے اپنے اداروں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ سرگودہا ڈویژن کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی تمام خالی 596 آسامیوں پر سی ٹی آئی رکھے جارہے ہیں۔ حکومت کے تعلیم دوست اقدام سے نہ صرف سرکاری تعلیمی اداروں میں امسال ریکارڈ انرولمنٹ ہوئی بلکہ سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباءنے بورڈ کی سطح پر ٹاپ پوزیشنز بھی حاصل کی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری کالجز میں نئے بی ایس پروگرامز اور عدم دستیاب سہولیات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری کالجز میں ایم ڈی کیٹ پروگرام شروع کرنے کے بھی حوصلہ افزا نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو سرگودہا شہر میں گورنمنٹ کالج کے متبادل ادارہ کے قیام اور جامعہ سرگودہا کے ٹیجرز ٹریننگ سنٹر کے قیام کے لیے جگہ کی نشاہدہی کرکے رپورٹ ان کے دفتر بھجوانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے سرگودہا میں ڈی او سیکنڈری اور ڈپٹی ڈی ای اوز کی چار خالی آسامیوں کا بھی نوٹس لیتے ہوئے فوری تقرریوں کے احکامات بھی جاری کیے۔