حیدرآباد کے سائٹ ایریا گلشنِ زیل پاک میں جاری ایف آئی اے فزیکل ٹیسٹ کے دوران ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر موجود ہے اور امیدواروں کو ضروری طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔
ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ اہلکار امیدواروں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔
شدید گرمی اور جسمانی مشقت کے باعث طبی امداد کی ضرورت پیش آنے والے امیدواروں کو فوری طور پر فرسٹ ایڈ فراہم کی جا رہی ہے۔
ایف آئی اے کا فزیکل ٹیسٹ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا، جس کے دوران ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی موقع پر موجود رہے گی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہے گی۔
ریسکیو 1122 عوامی خدمت اور ہنگامی طبی امداد کی فراہمی کے لیے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے تاکہ ٹیسٹ کے تمام مراحل محفوظ، منظم اور خوش اسلوبی سے مکمل کیے جا سکیں۔