
کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس آئی یو/سی آئی اے کراچی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دو الگ کارروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کر کے کوکین، موبائل فونز اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔
پہلی کارروائی میں تھانہ بوٹ بیسن کی حدود سے آن لائن منشیات فروش ارمان ولد نواب خان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 40 گرام کوکین برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم آن لائن ڈرگ سپلائی نیٹ ورک سے منسلک تھا اور مختلف طریقوں سے منشیات گاہکوں تک پہنچاتا تھا۔
دوسری کارروائی میں سیکٹر 11-B نارتھ کراچی، تھانہ سر سید کی حدود سے اسٹریٹ کرمنل عزیز عالم ولد محمود عالم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور 9 چوری شدہ/چھینے گئے موبائل فونز برآمد ہوئے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس آئی یو/سی آئی اے کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔