حیدرآباد 07 محرم الحرام کے سلسلے میں ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کا سیکیورٹی روٹس کا تفصیلی دورہ اور جائزہ

حیدرآباد 07 محرم الحرام کے سلسلے میں ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کا سیکیورٹی روٹس کا تفصیلی دورہ اور جائزہ*

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے 07 محرم الحرام کے موقع پر برآمد ہونے والے قدیمی جماعتیوں کے پڑھ کے روٹس کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر متعلقہ ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، مجالس و جلوسوں کے منتظمین اور پولیس افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔

ایس ایس پی حیدرآباد نے فقیر کا پڑھ، گل شاہ بخاری، پاکستانی چوک، گولڈن امام بارگاہ اور ٹنڈو آغا کے مختلف راستوں کا دورہ کرتے ہوئے انجمن سفینہ حسینی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے قدیمی جماعتیوں کے پڑھ کے روٹس کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔

دورے کے دوران ایس ایس پی حیدرآباد نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں اور تاکید کی کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ایس ایس پی حیدرآباد کی قیادت میں 07 محرم الحرام کے قدیمی جماعتیوں کے پڑھ کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔ سیکیورٹی انتظامات کے تحت جلوس و پڑھ کے روٹس کی مسلسل نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی، جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے، موبائل گشت، پیدل نفری اور سادہ لباس اہلکار بھی اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

حیدرآباد پولیس محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، عزاداروں کے جان و مال کے تحفظ اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ اور تیار ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *