حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، روپوش سمیت 13 ملزمان گرفتار*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
*تھانہ ٹنڈو جام*
ایس ایچ او انسپیکٹر شریف کھوسو نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں
خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 3 خاتون منشیات سپلائرز مسمات پٹھانی زوجہ علی محمد میرجٹ، ساجدہ اور پٹھانی زوجہ اسماعیل میرجٹ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 300 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 144/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مزید کارروائی کے دوران مقدمہ کرائم نمبر 119/2026 زیر دفعہ 353,147,148,149,504 تعزیرات پاکستان میں مطلوب ملزمان بنام وسیم نہایو اور آصف گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 400 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 145/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ مارکیٹ*
ایس ایچ او انسپکٹر نیک محمد کھوسو نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ کرائم نمبر 201/2026 زیر دفعہ 397,34 تعزیرات پاکستان میں مطلوب ملزم زوہیب حسین شاہ کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کی قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے
*تھانہ سخی پیر*
ایس ایچ او تھانہ انسپکٹر فیض علی شاہ نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ دورانِ پٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شمیر مغل، عابد علی مغل اور محمد وقار چوہان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 15 لیٹر کچی شراب برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 96/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ ہوسڑی*
ایس ایچ او انسپیکٹر لیاقت علی قمبر کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
ہوسڑی پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر غلام قادر پنہور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 60 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 248/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ ٹنڈو یوسف*
ایس ایچ او سب انسپیکٹر محمد انور خانزادہ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
ٹنڈو یوسف پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر منظور عرف یوسف کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 5 لیٹر کچی شراب برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 83/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ سائٹ*
ایس ایچ او انسپیکٹر طاہر مغل کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
سائٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مختیار علی سنگراسی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 88/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*چیک پوسٹ پبن*
انچارج محمد علی کورائی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
پبن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پبن کے مقدمہ کرائم نمبر 251/2026 زیر دفعہ 337Hii,504,506/2 اور 324 تعزیرات پاکستان میں روپوش ملزم بنام امیر بخش بروہی کو گرفتار کرلیا
پولیس کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1 عدد کارتوس پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 252/2026 زیر دفعہ 25 سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے
مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے