حیدرآباد(بیورو رپورٹ) حیدرآباد کے مختلف علاقوں بکرامنڈی گئوشالا پاکستانی چوک فردوس کالونی اور دیگر علاقوں میں محرم الحرام کے موقع پر بھی پانی کی طویل بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے نذر و نیاز اور روزمرہ کھانے کی تیاری متاثر ہو رہی ہے جبکہ خواتین اور بزرگوں ا کو سخت پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے علاقہ مکینوں کے مطابق مقررہ اوقات میں بھی پانی آنا نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث معمول کے گھریلو کام انجام دینا مشکل ہو گیا ہے شہریوں نے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عزاداروں اور عام شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے
Posted inکراچی