
سرگودھا کے تھانہ جھال چکیاں کے علاقے ماڑی لک کے قریب ایک تیرہ سالہ بچے کو مبینہ طور پر بے ہوشی کی حالت میں گڑھے سے زندہ برآمد کر لیا گیا
اطلاعات کے مطابق غلام رسول ولد مظہر، جو گزشتہ روز سے لاپتہ تھا، کی رونے کی آواز سن کر قریب موجود افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ بچے کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔
*پولیس کے مطابق بچے نے ہوش میں آنے کے بعد ایک شخص پر مبینہ طور پر بے ہوش کرکے گڑھے میں پھینکنے کا الزام لگایا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں
ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر ذیشان اقبال موقع پر پہنچ گئے ہیں اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
بچے کے اہل خانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او سرگودھا سے واقعے کا نوٹس لینے اور کیس سی سی ڈی کے حوالے کرنے کی اپیل کی ہے۔
نوٹ: واقعے سے متعلق ملزم پر عائد الزامات کی پولیس تفتیش جاری ہے، اس لیے حتمی حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔