حیدرآباد پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

*



*حیدرآباد پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری*

*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں، مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حیدرآباد پولیس کی مختلف ٹیمیں ایس ایچ اوز کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں چیکنگ اور مشکوک افراد کی جانچ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دورانِ کارروائی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مشکوک افراد کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے تاکہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد اور مطلوب و اشتہاری ملزمان کے خلاف بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے سب ڈویژنز میں پولیس کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم مقامات پر چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

حیدرآباد پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *