*حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر, منشیات و مین پوری گٹکا سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
*تھانہ بلدیہ*
ایس ایچ او سب انسپیکٹر مظفر علی خالدی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں
بلدیہ پولیس نے دوران چیکنگ کارروائی کے دوران ایک ملزم بنام صوبدار جتوئی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 110/2026 زیر دفعہ 24 سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مزید دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش بنام نیاز علی خواجہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 2 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 111/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ مارکیٹ*
ایس ایچ او انسپکٹر نیک محمد کھوسو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں
مارکیٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش بنام شہباز کرسچن کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 2 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 210/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مزید کارروائی کے دوران منشیات فروش آصف پنہور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 2 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 211/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ بی سیکشن*
ایس ایچ او تھانہ انسپیکٹر سجاد حسین جتوئی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
بی سیکشن پولیس نے دورانِ پٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر برہان غوری کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 5 لیٹر کچی شراب برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 152/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*چیک پوسٹ ائیرپورٹ*
انچارج چیک پوسٹ سب انسپیکٹر محسن علی جمالی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
مارکیٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش بنام کامران پٹھان کو 70 عدد مین پوری سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی آصف بروہی 150 عدد مین پوری اور موٹر سائیکل میکر سپر اسٹار چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا
ائیرپورٹ پولیس نے گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 301/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلی