*حیدرآباد پولیس ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی قیادت میں حیدرآباد پولیس نے مورخہ 22 جون 2026 تا 28 جون 2026 جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، گٹکا و مین پوری سپلائرز، اشتہاری و روپوش ملزمان اور دیگر قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 44 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
– جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
– منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20 منشیات سپلائرز گرفتار کیے گئے۔
– چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
– موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
– گٹکا و مین پوری فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 14 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
– دیگر جرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کیے گئے۔
حیدرآباد پولیس کی 7 روزہ کارروائیوں کے دوران برآمدگی کی تفصیلات:
– 2 پسٹلز بمعہ 6 راؤنڈ, 1 عدد کاربن 4 کارٹوس برآمد کیے گئے۔
– گٹکا و مین پوری کے خلاف کارروائیوں میں 1390 عدد مین پوری، 1,800 ساشے گٹکا اور 39 کٹے میں مین پوری کا خام مال مجموعی وزن 1,312 کلو گرام برآمد کیا گیا۔
– منشیات و شراب کے خلاف کارروائیوں کے دوران 25 بوتل شراب، 28 لیٹر کچی شراب، 191 گرام آئس اور 3 کلو 165 گرام چرس برآمد کی گئی۔
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، گٹکا و مین پوری سپلائرز، اشتہاری و روپوش ملزمان اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری ہیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔