سائٹ پولیس کی کارروائیاں، چوری کی وارداتوں میں ملوث سمیت 6 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان اور چرس برآمد

سائٹ پولیس کی کارروائیاں، چوری کی وارداتوں میں ملوث سمیت 6 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان اور چرس برآمد*

*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایس ایچ او سائٹ انسپکٹر طاہر مغل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا

مقدمہ کرائم نمبر 89/2026 بجرم 457، 380 تعزیراتِ پاکستان میں ملوث ملزمان سنتوش میگھواڑ، نریش میگھواڑ کو گرفتار کر لیا۔ سائیٹ پولیس نے مذکورہ واردات میں مسروقہ سامان کی مالیت برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردی

مقدمہ کرائم نمبر 90/2026 زیر دفعہ 457,380,34 تعزیرات پاکستان میں ملوث ملزمان سلمان پٹھان، بلال پٹھان اور انصاف پٹھان کو گرفتار کو کرلیا گیا

گرفتار ملزمان کے ساتھی امام بخش سنگراسی کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں

گرفتار ملزمان کے قبضے سے مقدمہ کرائم 90/2026  واردات میں چوری شدہ الیکٹرک تاریں، میٹر اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزید کارروائی میں سائٹ پولیس نے منشیات سپلائر گلشیر بروہی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 کلو 5 گرام چرس برآمد کر لی۔

گرفتار ملزم کے خلاف کرائم نمبر 91/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *