ایس ایس پی ملیر کی ہدایات پر غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

(رپورٹ محمد حسین سومرو)
ایس ایس پی ملیر کی ہدایات پر غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پناہ فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں تیز

ایس ایس پی ملیر کی خصوصی ہدایات پر ضلع ملیر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں اور انہیں رہائش فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں تھانہ قائد آباد پولیس نے شیر پاؤ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے گودام میں مقیم 5 غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا، جبکہ گودام کے مالک کو بھی گرفتار کر لیا۔

پانچوں افراد کے خلاف فارنرز ایکٹ کی دفعہ 14-D جبکہ گودام مالک کے خلاف سندھ ٹیمپریری ریزیڈنس ایکٹ کی دفعہ 11 کے تحت مقدمہ نمبر 550/2026 درج کر لیا گیا۔ ضلع ملیر پولیس کے مطابق ایسی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *