
سرگودھا میں سنسنی خیز واردات: معمولی تلخ کلامی پر ACCA کا ہونہار طالب علم قتل، وادئ سون کا نوجوان خون میں نہا گیا
سرگودھا شہر کے مصروف علاقے مقامِ حیات میں دن دیہاڑے فائرنگ کا ہولناک واقعہ، جس نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ معمولی تلخ کلامی نے وہ ہولناک رخ اختیار کیا کہ ایک ہنستا کھیلتا پڑھا لکھا نوجوان اب اس دنیا میں نہیں رہا۔ جاں بحق ہونے والا نوجوان طلحہ منیر قبیلہ شہال اعوان تھا، جس نے حال ہی میں ACCA کی اعلیٰ ڈگری مکمل کی تھی۔ سنسنی خیز انکشاف کے مطابق، فائرنگ کرنے والا کوئی غیر نہیں بلکہ احسن ولد محمد اقبال اعوان سکنہ چک 74 سرگودھا نکلا۔افسوسناک بات یہ ہے کہ قاتل اور مقتول، دونوں کا تعلق وادی سون سکیسر کے گاؤں کفری (خوشاب) سے ہے۔ ذرائع کے مطابق، دونوں کے درمیان کسی بات پر معمولی تلخ کلامی ہوئی، جس پر نوجوان نے طیش میں آ کر سیدھی گولیاں چلا دیں۔ ایک گولی مقتول کے سینے میں لگی، جو جان لیوا ثابت ہوئی، جبکہ ایک اور نوجوان شدید زخمی ہے۔ ابتدائی اطلاعات میں مقتول کا نام طلحہ منیر بتایا جا رہا تھا، تاہم تازہ ترین تصدیق کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان شہال اعوان ہے۔ فائرنگ کرنے والے کا نام احسن ولد محمد اقبال اعوان سکنہ چک 74 سرگودھا ہے پہلے ان کی یونیورسٹی میں لڑائی ہوئی یہ طلحہ صلح کرنے گیا تھا زخمی لڑکا آرائیں ہے جو برگر کی دکان پہ تھا جس کا نام زبیر ہے پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایک پڑھا لکھا نوجوان یوں سرِعام بازار میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔