جمشید کوارٹرز پولیس کا مقابلہ، 2 ملزمان گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایسٹ زون، جمشید کوارٹرز پولیس نے تین ہٹی کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان، قمر علی عرف کامران اور عبدالرحیم کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، چھینی گئی موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل اور موبائل فون تھانہ جمشید کوارٹرز کی حدود سے چھینے گئے تھے، جن کا مقدمہ نمبر 596/2026 درج ہے۔
زخمی ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *