
کراچی 🙁 رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈی آئی جی پی آئی اے ٹریفک کراچی اور ایس ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ہدایت پر پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں پی آر او ٹو ڈی آئی جی پی آئی اے ٹریفک انسپکٹر سہیل احمد، متعلقہ ڈی ایس پیز، ٹریفک افسران، مختلف محکموں کے نمائندوں اور سکاؤٹس کے سینئر ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء کو ٹریفک قوانین، ہیلمٹ کے استعمال، واضح نمبر پلیٹس، بھاری گاڑیوں کے لیے بلائنڈ ایریا، خواتین کے تحفظ، تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف ورزیوں سے متعلق آگاہی دی گئی۔ جدید فیس پر مبنی ای چالان سسٹم کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
سیمینار کے اختتام پر پی آئی اے ٹریننگ سینٹر کی انتظامیہ نے کراچی ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
آپ کا سفری ساتھی – کراچی ٹریفک پولیس